مسلم امہ کا بچہ بچہ آقا ؐکی خاطر جان قربان کرنے کیلئے تیارہے :حاجی نواز

Sep 14, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف کوآرڈینیٹر و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی نااتفاقی اور قرآن و سنت سے دوری کے سبب زوال اور پستی امہ کا مقدر بنتی جا رہی ہے دنیا میں تیزی سے پھیلتے اسلام کے فوبیا میں مبتلا عالم کفر آئے روز مسلمانوںکی دل آزاری میں مصروف ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز، میاںالیاس، حاجی علی احمد، حاجی معراج دین، حاجی عثمان سمیت مختلف سیاسی سماجی شخصیت موجود تھیں، حاجی محمد نواز نے کہا کہ  حالات کا تقاضا ہے کہ مسلم حکمران مل بیٹھیں کر ایسا مربوط لائحہ عمل مرتب کریں کہ آئندہ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کی کسی کو ہمت نہ ہو۔

مزیدخبریں