ریاض(نیٹ نیوز) سعودی عرب کی زیر قیادت عرب افواج کے اتحاد نے یمن میں حوثیوں کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور 4 ڈرون طیارے تباہ کردیئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی صبح عرب اتحادی فوج نے یمنی دارالحکومت کے شمال میں واقع الدیلمی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔عرب اتحاد کی جانب سے جمعرات کو ریاض پر حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنانے کے بعد جوابی طور پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔
عرب اتحادی فوج کا یمن میں حملہ، حوثی باغیوں کے 4 ڈرون تباہ
Sep 14, 2020