راوی سٹی‘ بنڈل آئی لینڈ منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے: عارف علوی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صدر عارف علوی کی زیرصدارت گورنر ہاؤس سندھ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوئے۔ گورنر عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ مختلف سکیموں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نے بھی  شرکت کی۔ اجلاس میں راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت کیلئے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ راوی سٹی‘ بنڈل آئی لینڈ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ہے۔ دونوں منصوبوں سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ دریں اثناء عارف علوی سردار علی گوہر مہر کے گھر پہنچے۔ ان کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی تھے۔ اس موقع پر غوث بخش مہر‘ شہریار مہر‘ علی جونیجو اور سیف اﷲ ابڑو بھی موجود تھے۔ صدر نے سردار علی مہر کو چیف سردار بننے پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...