کرپشن کاجڑ سے خاتمہ ضروری، سمجھوتہ کیا نہ ہوگا: گورنر سرور

لاہور(نیوز رپورٹر)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے سیاسی مخالفین اگر احتجاج کر نا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کر پشن کا جڑوں سے خاتمہ ضروری ہے'شفاف اور بلاتفریق احتساب پرکوئی سمجھوتہ کیااور نہ ہی آئندہ کر یں گے۔وہ اتوار کے روز پلاک ( قذاتی سٹیڈیم) میں تقریب سے خطاب ' بزنس کیمونٹی کے سید عظمت علی شاہ اور ملک امجد سمیت دیگر سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر زیادتی کا شکار ہونیوالی قوم کی بیٹی ہے حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لئے تمام وسائل استعمال کر ے گی آئین وقانون کے مطابق ملزموں کو نشان عبر ت بنایا جائیگا۔  ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اگر یہ سمجھتی ہیں کہ وہ احتجاج اور دھر نوں کی دھمکیوں سے ملک میں شفاف احتساب کے عمل کو متاثر کر سکتی ہیں تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں حکومت احتساب کر نیوالے اداروں کیساتھ ہے ۔گور نر پنجاب نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی پانچ سال آئینی مدت پوری کر یں گے۔ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے کامیاب حکومتی معاشی پالیسوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کرونا بحران کی وجہ سے پاکستان کا معاشی طور پر بہت نقصان ہوا ہے مگر اسکے باوجود احساس پروگرام کے ذریعے حکومت نے غر یب خاندانوں کی بھر پور مدد کی ہے اور آج بھی غر یب خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔الحمد للہ ہر شعبے میں دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...