گکھڑمنڈی+شرقپور+گوجرانوالہ(نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) جی ٹی روڈ پر نصب سپیڈ بریکر سے موٹر سائیکل پھسلنے سے گرنے والے باپ بیٹا عقب سے آنے والی گاڑی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق، 2بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے، شرق پور شریف کا رہائشی شفیق اپنے 3بچوں سمیت موٹر سائیکل نمبری JML-5217پر سوار جہلم جارہا تھا کہ 11بجے دن راہوالی کے قریب جی ٹی روڈ پر پیروشہید یوٹرن پرنصب سپیڈ بریکر سے پھسل کر نیچے گرگئے اور عقب سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر شفیق اور اس کا 12سالہ بیٹا مبشر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی اور بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھانہ کینٹ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی نمبری SLE-9831قبضہ میں لے کر ڈرائیور عنصر سکنہ محلہ اختر آباد راہوالی کو حراست میں لے لیا۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ حادثہ میری گاڑی سے نہیں ہوا متوفی موٹر سائیکل گرنے کی وجہ سے کسی دوسری گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔