کوئٹہ: چوری کے دوران  ملازمہ 3 سالہ بچے کو قتل کرکے فرار

کوئٹہ(نیٹ نیوز) کوئٹہ میں جناح ٹاؤن تھانے کی حدود سمنگلی روڈ پر نوکرانی نے مبینہ طور پر 3 سالہ بچے  سعد کو گلا گھونٹ کر اور پانی کے ٹب میں ڈبو کر قتل کردیا اور فرار ہوگئی۔پولیس ایف آئی آر کے مطابق بچے کو قتل کرنے کے بعد گھر سے زیورات اور قیمتی سامان لے کر فرار ہورہی تھی کہ بچے کے ماموں کے تعاقب کرنے پر نوکرانی سامان سے بھر ے شاپر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔پولیس نے بچے کے والد محمد علی کی مدعیت میں نوکرانی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ نوکرانی کی تلاش جاری ہے، اس کے دو عزیزوں کو حراست میں لیاگیا ہے جن سے تفتیش کی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...