سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا،انتخابات 29 اکتوبر کو ہوں گے، 29 اکتوبر کوعید میلادالنبی ؐہونے کی صورت میں انتخابات 30 اکتوبرکوہوں گے۔چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وکلا ء کی لائف ممبر شپ کے حصول اور واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ17 ستمبرمقرر کی گئی ہے ، اہل ووٹرزکی ابتدائی فہرست 19ستمبر کو آویزاں کی جائے گی، ابتدائی فہرست پراعتراضات 23ستمبرجبکہ اعتراضات پرفیصلے 25 ستمبر کو ہوں گے۔حتمی فہرست 26 ستمبر کوجاری کی جائے گی ،28 ستمبرسے3 اکتوبرتک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی، کاغذات نامزدگی پراعتراضات اور فیصلے 6اکتوبر کو ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 7اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی۔امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد کرنے کیخلاف پاکستان بار کونسل میں اپیل  1-اکتوبر تک دائرجا سکیں گی،ان اپیلوں پر 17اکتوبرکوفیصلے کیے جائیں گے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار 17  اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 19  اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔سالانہ انتخابات 29 اکتوبرکوصبح ساڑھ ےآٹھ بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے، سپریم کورٹ بارالیکشن کے نتائج کا سرکاری اعلان 4 نومبرکوکیا جائے گا ۔ اس مرتبہ دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق خیبر پختونخوا ہ سے ہے۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری،ملتان،بہاولپور،کراچی،پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگربڑے شہروں میں پولنگ اسٹیشنزبنیں گے، سب سے بڑا انتخابی دنگل لاہورمیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن