ترکی کی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش پرگہری تشویش ہے،پومپیو

Sep 14, 2020

نیکوشیا(شِنہوا)امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ ترکی، قبرص اور یونان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنا کے دوران ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں گیس کی تلاش پر امریکہ کو گہری تشویش ہے۔پومپیو نے قبرص کے صدر نیکوس آناسٹاسیاڈیس کے ساتھ  ہفتہ کومشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں یونان اور قبرص کی حدود میں ترکی کی جانب سے قدرتی وسائل کیلئے جاری سرگرمیوں پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ترکی اور یورپی یونین کے 2رکن ممالک متنازعہ علاقے میں تیل اور گیس کے ذخائر اور سمندری حقوق پر الفاظ کی جنگ میں مصروف ہیں اور خدشہ ہے کہ اس تنا میں اضافہ ہوتا رہے گا۔آناسٹاسیاڈیس نے تنازعے کے جامع حل کی خاطر مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کی اور انقرہ پر جارحانہ اقدامات ختم کرنے پر زوردیا۔بحیرہ روم کی 7ریاستوں نے جمعرات کے روز ترکی پر یونان اور قبرص کے ساتھ علاقائی تناعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا اور خبر دار کیا کہ اگر ترکی نے یکطرفہ سرگرمیاں بند نہ کیں تو مزید پابندیوں والے اقدامات کئے جائیں گے۔جمعہ کے روز ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہامی آکسوئے نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے ممالک کو یونان اور قبرص کی اندھی طرف داری کا رویہ ترک کرنا ہوگا اور یونان پر زور دیاتھا کہ وہ تنازعہ حل کرنے کیلئے غیرمشروط اور براہ راست مذاکرات کرے۔

مزیدخبریں