بحرین، اسرائیل  وزرائے خارجہ کا فون پر رابطہ: خیرمقدم کرتے ہیں، عمان

 مقبوضہ بیت المقدس ،منامہ ( نوائے وقت رپورٹ ،نیٹ نیوز) اسرائیل  اور بحرین نے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے فون پر رابطہ کیا اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، بحرین کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے پر عمان نے خوشی کا اظہاراور خیرمقدم کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے دن کہا تھا کہ بحرین اور اسرائیل سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ عمان اور اسرائیل کے باقاعدہ سفارتی تعلقات نہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے یہ دونوں ممالک انتہائی خوشگوار تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔ ترجمان عمان حکومت نے امید ظاہر کی کہ اس سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن