پاکستان کا میابی و کامرانی سے تعمیر و ترقی کی منزلیں طے کرے گا:انجینئر اظہر السلام ظفر

Sep 14, 2020

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سے محبت، عقیدت  اور عشق کرنے والے قومی ترقی میں حکومت کے ہم رکاب ہیں قائد اعظم کا پاکستان کا میابی و کامرانی سے تعمیر و ترقی ، خوشحالی  اور استحکام کی منزلیں طے کرے گا۔ خرابی پیدا کرنے والے 20  فیصد عناصر نے سماج کو یرغمال بنایا ہوا ہے قوم ایسے  عناصر کے زہر یلے پروپیگنڈے  کو خاطر میں نہیں لائے گی ، ان خیالات کا اظہار  تحریک پاکستان  کے خاموش  رہنما شیر محمد میاں جی  کے پوتے  تعمیراتی سیکٹر  کی ممتاز شخصیت چئیرمین ایم ایس گروپ  انجینئر اظہر السلام  ظفر نے خصوصی نشست میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم  عمران خان  صنعتی  سیکٹر  پر نظر رکھتے ہوئے  ہیں ۔ آنے والے دنوں میں تعمیراتی سیکٹر سماجی اور معاشی انقلاب لانے کا سبب بنے گا۔  انہوں نے بتایا کہ  نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم  سے شہری بھرپور  استفادہ کریں گے۔   انجینئر اظہر السلام  ظفر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے رئیل سیکٹر کی  صنعت کا درجہ   مل گیا  اگر مختلف  ادارے  سرمایہ کاری کے فروغ میں  سہولت کار بن جائیں   تو یہی انڈسٹری ترقی کے منجمند پہیے کو تواں کر دے گی. انجینئر اظہر السلام  ظفر  نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے اور حکومتی پیکج کی با بت  بتایا کہ وزیراعظم کے پیکج سے رئیل اسٹیٹ سے منسلک چالیس پچاس انڈسیریز کو سہارا ملے گا ‘ سریا‘ بجری‘ ریت ‘ الیکٹرانک ‘ سیوریج ‘ پیٹنگ اور دیگر شعبہ مسائل سے نکل جائیں گے۔تعمیراتی انڈسٹری کے لیے سو ارب کی ایمنسٹی سے شعبہ کو بڑا ریلیف ملے گا۔

مزیدخبریں