اسلام آباد(نا مہ نگار)کم آمدنی والے نجی تعلیمی اداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سکولز میں سپرے کرلیا۔ان خیالات کا اظہارپرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے پی ایس این کے ممبراداروں میں ایمز اسکائوٹس کے ساتھ مل کر جراثیم کش سپرے کے بعد کیا انہوں نے یوسی 4اور5میں موجود ممبر ہائی سکولز،کالجزاور بھارہ کہو تھانے کو بھی ڈس انفکٹ کیا۔ ان کے ہمراہ زونل صدرحافظ محمد ارشد،جنرل سیکرٹری راجہ خالد محمود،چئیرمین یوسی 5راجہ عبدالواحد اور ایمز اوپن گروپ کے اسکاٹ لیڈر محمد رضوان بھی تھے۔افضل بابر کا کہنا تھا کہ ہم جس طرح پہلے ہی انتہائی کم فیس ساتھ معیاری شرح خواندگی بڑھانے میں ریاست کا ہاتھ بٹارہے ہیں اسی طرح پورے ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے درس و تدریس کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ بعد میں مرکزی صدر پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک اور چئیرمن یوسی 5کی سربراہی میں اسکاٹس نے پولیس اسٹیشن بہارہ کہو میں بھی مکمل سپرے کیا اور ایس ایچ او چوہدری ارشد سے داد وصول پائی۔
نجی تعلیمی اداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سکولز میں سپرے کرلیا
Sep 14, 2020