اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل اکیڈیمی آف ہائیر ایجوکیشن (ناہی) نیشنل فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام 2020کے تحت اساتذہ کے چوتھے بیچ کی تربیت کا آغاز آج سے ہو گا۔ایچ ای سی کے انٹیرم پلیسمنٹ آف فریش پی ایچ ڈیز پروگرام (آئی پی ایف پی)کے دوسرے مرحلے کے امیدواران کے لیے ترتیب دی جانے والی یہ آن لائن سرگرمی ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم اور اسکالرز کی زیرقیادت 14ستمبر سے شروع کی جائے گی، جبکہ قبل از پروگرام سرگرمیاں جاری ہیں۔ چوتھے بیچ میں 172نئے پی ایچ ڈی اسکالرز شامل ہیں۔ چارہفتوں پر مشتمل جامع پروگرام میں وہ اسکالرز شریک ہوں گے جنہوں نے حال ہی میں پاکستانی یا غیر ملکی جامعات سے پی ایچ ڈی کی ہے۔