بلاول بھٹوکے دورہ نواب شاہ ملتوی ہونے سے جیالے مرجھاگئے 

Sep 14, 2020

نواب شاہ(بیورورپورٹ/عاطف ابڑو)بلاول بھٹو کے دوڑ دورے نے انتظامیہ اور مقامی جیالوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ترجمان کی جانب سے دورہ ملتوی کئے جانے کے باوجود جیالے کارکنان کے پنڈال میں پارٹی ترانوں پربھنگڑے پنڈال کے اطراف پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات انتظامیہ کے افسران اور جیالے رہنماء بلاول بھٹو کے استقبال کے لئے ائیرپورٹ  پر گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے بلاول بھٹوزرداری نواب شاہ کے بجائے سکھر پہنچ گئے پنڈال میں موجود جیالے کارکنان سے رکن سندھ اسمبلی فریال ٹالپرنے خطاب کیا، سابق صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار رکن سندھ اسمبلی رئیس علی حسن زرداری ودیگر رہنماء موجود تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کے  دوڑ دورے کے اعلان کے بعد  دوڑ بائی پاس پر  جلسہ کے لئے پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت نے پنڈال سجادیا اسٹیج پر پارٹی ترانوں کی گونج پر جیالے کارکنان کے بھنگڑے کارکنان کی بڑی تعداد جیالے قائد کا خطاب سننے پنڈال میں پہنچی جیالے کارکنان کے ساتھ پنڈال کے اطراف سیکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے شام پانچ بجے ترجمان کی جانب سے باقاعدہ پروگرام منسوخ کئے جانے کے باوجود ضلعی افسران اور جیالے رہنماء تیار ہوکر بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر پہنچے شام گئے سات بجے بلاول بھٹو کے نواب شاہ کے بجائے سکھر جانے کی اطلاع اور زرداری ہاوس سے دورے کی منسوخی کے پیغام ملاتوافسردہ جیالے ائیرپورٹ پر چار گھنٹے انتظار کے بعد واپس لوٹ گئے۔

مزیدخبریں