امریکہ کو قبرص کے معاملے پرغیرجانبدارانہ موقف اختیارکرناچاہیے:ترکی

ترکی نے کہاہے کہ امریکہ کو قبرص کے معاملے پرغیرجانبدارانہ موقف اختیارکرناچاہیے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکہ کے حالیہ اقدامات سے مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی میں اضافہ ہواہے۔
اس سے پہلے رواں ماہ کے شروع میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے کہاتھا کہ امریکہ قبرص پرتینتیس سال سے ہتھیاروں کی فراہمی پرعائدپابندی اٹھالے گااوراُس کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو توسیع دے گا۔

ای پیپر دی نیشن