لاہور( خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے منڈی بہائو الدین میں شیعہ عزادار علمدار حسین کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتشار پیدا کرنے کی منظم سازش قرار دیا ہے انہوں نے علمدار حسین کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قانون کے مطابق سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔