لاہور(نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات مصروف ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلارہی ہے،ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں ہیں عوا م کے لئے کچھ نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان غریب عوام کادرد رکھتے ہیں، عوام کے جان ومال کا تحفظ، ریلیف کی فراہمی، مسائل کے حل اور غربت کا خاتمہ پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات اظہار اعجازاحمدچوہدری پارٹی سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 133 یوسی 223 سے پارٹی رہنماء حاجی عثمان صدیقی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، پارٹی وفد نے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا، اعجازاحمدچوہدری نے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، ان کا مزید کہنا تھاکہ حلقے کی عوام کے مسائل کے حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیوریج کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے، ملاقات کرنے والوں میں شیخ سلیم، رانا سلیم، عمران، عمران خان، ندیم، طلعت ضیاء ، ایاز بٹ، رضوان، سدھیرسمیت دیگر کارکنا ن شامل تھے۔
ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے محض اپنی جیبیں بھریں:اعجاز چودھری
Sep 14, 2020