ویٹرنری یونیورسٹی 21 ستمبرسے معمول کی تعلیمی سر گرمیو ں کیلئے کھو ل دی جائیگی

لاہو(سٹا ف رپورٹر) یو نیور سٹی آف ویٹر نر ی اینڈ اینیمل سا ئنسز لا ہور نے معمول کی تعلیمی سر گرمیوں کے لیئے اپنے تمام کیمپسز 21 ستمبر سے کھو لنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اس کا فیصلہ گر یجو یلی ری اوپننگ کمیٹی کے اجلاس اور ڈینز کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ یو نیور سٹی میں تعلیمی سر گر میو ں کو حکومت پنجاب اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی ہدا یا ت کے عین مطابق جاری رکھا جا ئے گا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم ا حمدنے یونیورسٹی دو بارہ کھلنے کے بعد طلبہ کے لیئے مرحلہ وارتعلیمی طریقہ کار کی منظوری دے دی۔

ای پیپر دی نیشن