ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)بیلوںکی دوڑکے مقابلے علاقائی ودیہی ثقافت کواجاگرکرنے کاسب سے بڑاذریعہ ہیں،زمینداروںکی زندگی میںخو شیو ںکارنگ بھرنے میںبیلوںکی دوڑکے مقابلے بڑ ے معاون ومددگارثابت ہوتے ہیں،اورمویشی پال طبقہ میدانی مقابلوںکی جیت حاصل کرکے اپنی ز مینداری کے ساتھ منسلک تمام امورکواحسن انداز سے مکمل کرنے میںبھی کامیابی حاصل کرلیتے ہیں ،علاقہ تحصیل ٹیکسلاکے ابھرتے ہوئے نوجوان ملک حمزہ ربانی نے ایک طویل عرصے بعدتحصیل ٹیکسلا کے مشہوراورتاریخی گاوںموضع ڈھوک سیدومیںبین الاضلاعی بیلوںکی دوڑکاشانداراورتاریخی مقابلہ منعقدکرکے ضلع راولپنڈی کی دیہاتی اورروایتی ثقا فت کے رنگوںکو اجاگرکرکے رکھ دیاہے،ایسے نوجو ان اعلی نسل کے مویشی پال شائقین کیلئے ایک قیمتی سرمایہ کادرجہ رکھتے ہیں،پنجاب حکومت روائیتی ثقا فت کوزندہ رکھنے والے نوجوانوںکوقدرکی نگاہ سے د یکھتی ہے،ان خیالات کااظہارصوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب ملک تیمورمسعودنے موضع ڈھوک سیدوکے وسیع وعریض پنڈال میںبیلوںکی دوڑکے مقابلے میںاول دوم سوم آنے والی بیلوںکی جوڑیو ںکے مالکان میںانعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسابقہ چیئر مین ملک ثاقب ممتاز،چوہدری عامرصادق،ملک شو کت محمود،ملک غلام ربانی،سیدرحمت علی شاہ،نائک شبیر،نمبردارملک سلیم حیدرخان،ملک رضوان،سردا ر خطاب اعظم خان،سردارزبیرمحمودخان،ملک آسرمحمو د،حاجی ناظم خان آف سادات کالونی بستی واہ کینٹ ،باواعثمان گل،ملک نیازبھی سٹیج پرموجودتھے،جبکہ پنڈا زل میںھزاروںکی تعدادمیںشائقین نے بیلو ںکی دوڑکے مقابلوںکانظٓارہ کیا،ملک حمزہ ربانی کے مطابق بین الاضلاعی مقابلے میںاعلی نسل کی ا یک سوسے زائدبیلوںکی جوڑیوںنے حصہ لیا، ججز کے فرائض انجام دینے والوںمیںملک نیازگجربھی شامل تھے،نتائج کے مطابق تحصیل پنڈی گھیب کی ما یہ نازجوڑی بیلوںکی دوڑکے مقابلے میںاول انعام حاصل کرنے میںکامیاب ہوگئی،بیلوںکی جو ڑ ی کے مالکان امام دین آف ملہووالی تحصیل پنڈی گھیب نے انعام وصول کیا،ضلع اٹک،ضلع چکو ال ،ضلع جہلم،ھزارہ ڈویژن اورضلع راولپنڈی کی چا رو ں تحصیلوںسے اعلی نسل کے بیلوںنے مقابلے میں حصہ لیا،بیلوںکی دوڑکے مقابلے کے دوران علاقا ئی ثقافت کے رنگ بکھیرنے کیلئے مختلف ساز ند وں کی ٹیمیںاپنے اپنے علاقے کی دھنیںبجاتے ر ہے ،اورشائقین کی بڑی تعدادخوشی کے شادیا نوں میں پوری طرح شریک رہی۔
بیلوںکی دوڑکے مقابلے علاقائی ودیہی ثقافت کواجاگرکرنے کا بڑاذریعہ
Sep 14, 2020