گستاخوں کو سزائے موت سے کم  پر کوئی بات نہیں ہوسکتی‘حافظ محمد سلفی

کراچی(نیوزرپورٹر) اہلحدیث جماعتوں کے تحت فرزندان توحیدکی عظمت صحابہ ؓ ریلی سے علماء اہلحدیث مولاناپروفیسرحافظ محمدسلفی، علامہ ابتسام الہی  ظہیر، مولانامفتی یوسف قصوری،علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی، مولاناضیاالرحمن مدنی، مولاناقاری خلیل الرحمن جاوید، مولانا مفتی انس مدنی، مولاناقاری عثمان جمعیت علمااسلام، مولاناقاری ابرہیم جوناگڑھی، مولانانصیب شاہ، مولانامولاناارشد، مولانا داود شاکر، مولاناابرھیم طارق، مولاناعبدالوکیل ناصر،مولانافیض اللہ ابرار، مولانایونس صدیقی، مولانامفتی عبدالحنان سامرودی،مولاناکامران سلیم ودیگر بڑی تعداد نے اپنے خطاب میں کہاعظمت صحابہؓ کے لیے ہماری جانیں قربان  ہیں اسلام کی سربلندی کیلیے  صحابہ ؓ نے نبی کریم ﷺ  کے ایک حکم پر اللہ کے حضور اپنی جانیں تک قربان کردیں تمام صحابہ جنتی ہیں  علمانے کہا قرآن نے مکمل طورپرصحابہؓ کی شان کو بیان کیا ہرصحابیؓ اللہ کے نبی کاوفادارہے جو صحابہؓ کاغلام ہے وہ ہماراامام ہے صحابہ ؓ کو گالی دیکر مسلمانوں کے ایمان پرحملہ کیا گیا حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے تین دن سے اہلسنت مکتبہ فکرکے اہلحدیث، دیوبند، بریلوی کراچی کی سڑکوں پرہیں۔ علمانے کہا کہ تمام جلسوں جلوسوں پرپابندلگاکر تمام پروگرام چاردیوری تک محددودکردیئے جائیں۔ پاکستان کے امن کے لیے ضروری ہے پیغام پاکستان کو آئین کا حصہ بنادیاجائے تمام پارلیمنٹ سے تمام صحابہ کے ساتھ رضی اللہ عنہ لکھنابولنالازمی قانونی شکل دی جائے اسلام آباد۔کراچی کے گستاخوں کی سزائے موت سے کم  پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...