مخدوش عمارتوں کے انہدم کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیںکمشنر 

Sep 14, 2020

کراچی(نیوزرپورٹر) کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کے مطابق شہر میں 478 مخدوش عمارتیں ہیں جن کو منہدم کرنے کی کارروائی جاری ہے انھوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کو کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ترجیحی اقدامات کر کے جلد از جلد مخدوش عمارتوں کو منہدم کرے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے اور انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ وہ لیاری میں گرنے والی عمارت کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔۔کمشنر عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی وقوعہ کی جگہ پہنچ گئے انھوں نے امدادی کاموں کی نگرانی کی ۔ بعد ازاں انھوں نے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انھوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی بھرپور دیکھ بھال کی جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاررائی کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کراچی میں مخدوش عمارتوں کو جلد از جلد خالی کرانے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ مخدوش عمارتیں جلد از خا لی ہوں تاکہ مستقبل میں اس قسم کا افسوسناک واقعہ رونما نہ ہو ۔انھوں نے کہا کہ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی نے بتایا ہے کہ کراچی میں 478 عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں ۔ مکینوں کو خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں ۔ کوشش کی جارہی ہے کہ مخدوش عمارتیں جلد از جلد خالی ہوں ۔ کمشنر نے بلڈنگرز کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کیکہ وہ یقینی بناے کہ تمام مخدوش عمارتیں جلد خالی ہوں۔

مزیدخبریں