جاپان کی حکمراں جماعت نے یوشیدے سوگا کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا

Sep 14, 2020 | 14:20

ویب ڈیسک

جاپان کی حکمراں جماعت نے یوشیدے سوگا کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکمران جماعت نے مستعفی ہونے والے وزیراعظم شنزو آبے کی جگہ یوشیدے سوگا کو نیا وزیراعظم نامزد کیا ہے اور نئے وزیراعظم کے چنائو کے لیے ووٹنگ کا عمل بھی جاری ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم شنزو آبے نے خرابی صحت کی بنا پر گزشتہ ماہ عہدے سے استعفی دیا تھا جس کے بعد نامزد کیے جانے والے یوشیدے سوگا کے وزیراعظم بننے کے واضح امکانات ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق 71سالہ سوگا جاپان کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ چیف کیبنٹ سیکرٹری کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور انہیں سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سوگا وزیراعظم بننے کی صورت میں شنزو آبے کی ہی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوگا کے ساتھ وزارتِ عظمی کی دوڑ میں مزید دو امیدوار بھی شامل ہیں جن میں سابق وزیر خارجہ کی شیدا فومیو بھی ہیں جو سابق وزیراعظم شنزو آبے کی حکومت میں ہی وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔کیشیدا گزشتہ تین سال سے پارٹی کی پالیسی ریسرچ کونسل کی سربراہی کررہے تھے۔وزارتِ عظمی کے تیسرے امیدوار شگیرو اشیبا ہیں جو سابق وزیراعظم شنزو آبے کی حکومت کے ابتدائی دور میں وزیر دفاع تعینات کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں