دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کی حفاظت کا عالمی دن 16ستمبر منایا جائے گا

Sep 14, 2020 | 17:06

ویب ڈیسک

پاکستان سمیت دنیا بھر میںاوزون کی تہہ کی حفاظت کا عالمی دن 16ستمبربروز بدھ منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد اوزون کی تہہ کی حفاظت کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے محکمہ ماحولیات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین اوزون کی تہہ کو پہنچنے والے نقصانات سے انسانی صحت اور زمین پر رونما ہونے والے مہلک اثرات سے آگاہ کریں گے۔ماحولیات کے ماہرین کے مطابق مہلک گیسوں کی بدولت اووز کی تہہ کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیںبراہ راست زمین تک پہنچ کر انسانی صحت کیلئے سنگین خطرات کا باعث بن رہی ہیںایسے میں زہریلی گیسوں کے اخراج کا باعث بننے والے اداروںکی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں