ڈیموکریٹ سینیٹر کا صدر بائیڈن کو وزیراعظم عمران خان سے رابطے کا مشورہ

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں امریکی صدر جو بائیڈن پر وزیراعظم عمران خان سے رابطے کے لیے دباو بڑھ گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین نے کہا ہے افغان صورت حال کے تناظر میں صدر جو بائیڈن پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کریں۔کرس وین نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن اور عمران خان کے درمیان رابطے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلی حکام کا پاکستانی حکام سے مکمل رابطہ ہے۔ڈیموکریٹ سینیٹر نے کہا کہ عالمی برادری کو طالبان پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے تاکہ طالبان افغان حکومت میں ہر مکتب فکر اور گروپوں کو نمائندگی دیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین آئندہ دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...