کابل (نوائے وقت رپورٹ)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین بے گھر افراد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کابل پہنچ گئے ہیں۔یو این ہائی کمشنر فلیپو گرانڈی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے امداد کی ضرورت ہے، 35 لاکھ بے گھرافراد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی امداد بھیجنے سے متعلق اقوام متحدہ کا اجلاس آج جنیوا میں ہو گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی آدھی آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔