سیالکوٹ، اوکاڑہ کینٹ‘ وزیر آباد (نامہ نگاران) ہرنولی نواحی قصبہ بالا شریف میں ایک اور معصوم درندگی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ بالا شریف کے رہائشی 11/12 سالہ احمد رضا (الف) اقبال مسلم شیخ کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چیچہ وطنی میں درندگی کی کوشش پر شور مچانے پر بچی کا گلا دبا دیا۔ نعش درخت کے ساتھ لٹکا کر نامعلوم قاتل فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ ہرنولی تفتیش میں مصروف عمل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 13 سالہ لڑکے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس جبکہ آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔ سیالکوٹ کے بارہ سالہ بیٹا (ع)کو احتشام زبردستی کھیتوں میں لے گیا ، اوکاڑہ کینٹ کے نواحی گائوں چک 7فور ایل کی رہائشی بچی13/14سالہ (ک) اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال میں مصروف تھی۔ ثناء اللہ اسے اغواء کرکے اپنے احاطہ مویشیاں لے گیا 47/D بلوچاں والا دیپالپور ضلع اوکاڑا کا رہائشی صفدر علی ولد چھماں نے رپورٹ درج کرائی میری تین سالہ بیٹی مہرین فاطمہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم وحشی درندے نے اسے پکڑ لیا اور ایک ویران کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زبردستی جنسی تشدد کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ بچی کی چیخ و پکار پر اس نے بچی کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ علی پور چٹھہ کے 16سالہ چرواہے علی کو اوباش شہباز 16سالہ علی حسن کو ورغلا پھسلا کر جھاڑیوں میں لے گیا۔
میا نو الی: زیادتی کے بعد 13سالہ لڑکا ، چیچہ وطنی میں بچی قتل
Sep 14, 2021