دسویں، بارہویں کے تمام طلبا ء کو پاس کرنے  کا فیصلہ، سندھ کی مخالفت 

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلباء کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ امور شفقت محمود آج اہم پریس کانفرنس میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ پیر کو شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں اور فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔ سندھ کے وزیر تعلیم نے  امتحانات سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم کے فیصلے سے اتفاق نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ شفقت محمود کے اعلانات سے سندھ متفق نہیں، وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام فیصلوں پر سندھ آمادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امتحانات ہوچکے ہیں اور کرونا وبا کے دوران بہترین انداز سے امتحانات منعقد کروائے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سال میں دوبار امتحانات کی تجویز کو سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لے جائیں گے اور سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کو ہی حتمی فیصلہ تصور کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...