سپریم کورٹ نے صحافیوں کے مقدمات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

Sep 14, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اورآئی جی اسلام آباد سے صحافیوں کے مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ 3 رکنی بنچ نے صحافیوں کو ہراساں کئے جانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پیمرا سے چینلز کیخلاف کارروائی کے اختیار سے متعلق جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے، چئیرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں