850دیہی مراکز مال قا ئم قبضہ ما فیا نا سور، خاتمہ کیلئے آخری حد تک جا ئیں گے : عثما ن بزدار

Sep 14, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) بزدار حکومت نے بورڈ آف ریونیو میں شفافیت اورگڈ گورننس کے لئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سب رجسٹرار دفاتر اور ای خدمت مراکز پر ون ونڈو رجسٹریشن اور انتقال جائیداد سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ تمام اضلاع کی جامع معلومات مرتب کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ گزیٹیئرز شائع کیے جا رہے ہیں۔ ہر ماہ تحصیل و ضلع کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ عوا م کو ان کی دہلیز پر ریونیو سروسز کیلئے 850 دیہی مراکز مال قائم کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال میں پنجاب بھر میں دیہی مراکزمال کی تعداد 8ہزار تک بڑھائی جائے گی۔ زرعی اجناس کی پیداوار کا درست تعین کرنے کیلئے ڈیجیٹل گرداوری شروع کی گئی ہے۔ دور دراز علاقوں کے مکینوں کو ریونیو سروسز کیلئے موبائل سینٹرز قائم کیے ہیں۔ ریونیو ریکارڈ کی 100فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا ہدف حاصل کرکے عوام کو سہولتیں دیںگے۔ پنجاب بھر میںقبضہ مافیا سے 462 ارب روپے مالیت کی ایک لاکھ80 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں میں قبضہ مافیا سے 4056ایکڑ اراضی واگزار کرائی۔ دیہات میں ایک لاکھ 76ہزار ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرائی۔ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ناسور کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیںگے۔ عثمان بزدار سے سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔ تین برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا ہے۔ ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نظرانداز کیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے شروع دن سے حکومت کے خلاف منفی حربے استعمال کیے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام رہا۔ وزیراعلیٰ نے معروف براڈ کاسٹر و کالم نگار عظیم سرور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں