اپوزیشن نان ایشوز پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کر رہی ،فیاض چوہان 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نان ایشوز پر بلاوجہ آہ و بکاء کر کے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ناکام کوشش کر رہی ہے ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سندھ میں صحافیوں کے قتل پر بلاول زرداری کی مجرمانہ خاموشی اور ایک پروگریسو بل کی مخالفت میںشہباز شریف کے ساتھ گٹھ جوڑ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بزدار حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں قانونی اور پارلیمانی امور میں گزشتہ کئی عشروں سے نظر انداز کیے گئے قوانین کی تجدید اور اہم امور پر اصلاحات اور قانون سازی کے لیے کام کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ریکارڈ قانون سازی کرتے ہوئے اب تک نہ صرف 90 اہم قوانین کی منظوری دی ہے بلکہ پنجاب اسمبلی کی کمیٹیوں کو فعال کرنے کے لیے موثر قانون سازی اور ریسرچ سیل کا قیام بھی عمل میں لایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن