جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منصوبے میں وزیراعلیٰ آفس بھی شامل‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ملتان (خبر نگار خصوصی) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے پراجیکٹ  پر کام کی رفتار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر میں تاخیر بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سیکرٹریٹ کی مقررہ مدت میں تکمیل کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود سیکرٹریٹ کی تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کریں  گے اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ہر ہفتے اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے میں چیف منسٹر آفس کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکرٹریٹ میں اے سی ایس، اے آئی جی کے علاوہ15 محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر قائم کئے جائیں گے۔ پہلے فیز میں دفاتر کا بلاک جبکہ دوسرے فیز میں سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا منصوبہ 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن