پشاور(بیورورپورٹ)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات میں جماعت اسلامی کی بدترین شکست پر قائدین سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں جماعت اسلامی ضلع پشاور او رصوبہ میں ہونے والے اختلافات کے باعث جماعت اسلامی نے پشاور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں انتخابات میں بدترین ناکامی پر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کو شکست وغیرہ کے حوالہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے جماعت اسلامی نے صوبے بھر میں صرف دو نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جماعت اسلامی میں اندرونی اختلافات کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پشاور سمیت صوبے بھر میں بڑی اہم کامیابی حاصل نہیں کر سکے ۔ جماعت اسلامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اندرونی اختلافات اور ٹکٹوں کے غیرمنصفانہ تقسیم بھی اس کی ایک بڑی وجہ بنی ہے۔