کرونا :مزید67اموات،2988مریض،5ہزار66مریضوںکی حالت تشویشناک

اسلام آباد (نامہ نگار )  ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 67   افراد جاں بحق ہو نے  کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی، 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔  پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 158 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کہا ہے کہ تمام اہل پاکستانی اپنی ویکسینیشن جلد از جلد مکمل کروائیں۔ پیر کو این سی او سی کے مطابق تمام اہل افراد دوسری خوراک بھی لگوائیں،  پر ہجوم جگہوں پر بلاوجہ جانے سے پر ہیز کریں۔ اعلامیہ کے مطابق  ماسک کا استعمال اور سماجی فاضلہ برقرار رکھیں کرونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔جبکہوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کرونا سے بچائو کی ویکسین روزانہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو لگائی جا رہی ہیں، وباسے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال بہت ضروری ہے تاہم ابھی ہم اس قابل نہیں ہوئے کہ ماسک کا استعمال چھوڑ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے ماسک پہننے کی آگاہی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان میں کووڈ۔19 کے پھیلاو کو روکنے کے لئے ہماری حکمت عملی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...