اسلام آباد (نیوزرپورٹر) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور قائد ایوان سینیٹ ڈاکٹرشہزاد وسیم کے ہمراہ سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے۔انہوں نے سابق چیئرمین سینٹ سے انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ اللہ تعالی وسیم سجاد اور انکے اہل خانہ کو مرحومہ کے انتقال کا یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔ چیئرمین سینیٹ انہوں نے کچھ وقت وسیم سجاد کے ساتھ گزارا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز فدا محمد، دلاور خان، فیصل سلیم، عبدالقادر، دنیش کماراور سیف اللہ ابڑو بھی تھے۔
صادق سنجرانی، جام کمال،شہزاد وسیم کا وسیم سجاد کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس
Sep 14, 2021