بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک چین-آسیان نمائش میں کاروباری مواقع تلاش کر نے میں مصروف 

Sep 14, 2021

نان نِنگ(شِنہوا)ویں چین-آسیان نمائش  اور چین-آسیان کاروبار و سرمایہ کاری سربراہی اجلاس گزشتہ ہفتہ جمعہ کے روز  چین کے جنوب میں واقع گوانگ شی ڑوآنگ خوداختیارعلاقے کے صدر مقام نان نِنگ میں شروع ہوگیا جس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین-آسیان معاشرے کی تعمیر کو اجاگر کیا گیا۔"نئی زمینی-سمندری راہداری سے پیداہونے والے مواقع کو بانٹنا، مشترکہ مستقبل والے چین-آسیان معاشرے کی تعمیر" کے مرکزی خیال کے ساتھ رواں سال کی نمائش کا مقصد چین اور آسیان ممالک کے مابین تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں ہمہ وقت تعاون کو بڑھانا اور اعلی سطح کے مذاکراتی پلیٹ فارم کو مضبوط کرناہے۔1لاکھ2ہزار مربع میٹرز پر محیط نمائشی علاقہ کی نمائش آن لائن اور آف لائن، دونوں طرز پر ہورہی ہے اور اس نے 40ممالک اور خطوں سے کاروباری اداروں کو راغب کیا۔رواں سال نمائش نے آسیان سے باہر کے ممالک کیلئے "بیلٹ اینڈ روڈ" بین الاقوامی پویلین کی تیاری جاری رکھی جس کے باعث 30ممالک کے تقریبا 120کاروباری ادارے نمائش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں