قائدِ اعظم کے پو رٹریٹ کے سامنے نازیبا فوٹوگرافی کیس، ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع 

Sep 14, 2021

 اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا کی عدالت نے تھانہ کورال کی حدود میں قائدِ اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے نازیبا فوٹوگرافی کیس میں ملزم ذوالفقار منان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہو ئے کیس کی سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں