لاہور(لیڈی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے کہ بیورو میں مقیم بچوں کے ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔انہوںنے ان خیالات کااظہار یونیسف پاکستان کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات میںکیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو شجاع قطب بھٹی بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان میں یونیسف کی پاکستان میں چائلڈ پروٹیکشن ہیڈ زاہدہ منظور اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے مختلف معاملات زیر بحث آ ئے۔ وفدنے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔