ہائیکورٹ نے مقدمہ قتل میں سزائے موت اور عمر قید پانے والے دو ملزمان ناکافی ثبوتوں پر بری کر دیئے  

ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے دو ججز مسٹر جسٹس صداقت علی خان اور مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل سپیشل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز گیارہ قتل کے مقدمات میں موت کی سزا پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے موضع علی پور تحصیل جلال پور پیر والا کے محمد یاسر اور محمد جاوید جو کہ رہزنی اور قتل میں ملوث تھے  انہوں نے 2015ء میں مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم محمد جاوید کو سزائے موت اور ملزم محمد یاسر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی فاضل بنچ نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کو بری کردیا اسی طرح محمد قاسم عرف کاشی، کریم بخش، ساجد حسین، اظہر محمود، قیصر عباس، محمد اخترز محمد سعید اور محمد ایوب کو بھی بری کر تے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جب کہ دو ملزمان محمد خورشید اور ظفر اقبال کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن