لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میڈیا کی حقیقی معنوں میں آزادی کے بغیرپائیدار جمہوریت کا تصور ممکن نہیں۔ پاکستان میں اس طرح سے میڈیا اور صحا فیوں کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی ملکی آئین، قانون اور میڈیا کی آزاد ی کے صریحاً خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میڈیا کی آزادی کے حوالے سے گذشتہ تقاریر خود بھی سنیں اور وزیر اطلاعات کو بھی سنائیں۔