راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) کمشنر راولپنڈی سیدگلزار حسین شاہ نے کہا کہ ہماری اولین کو شش عوام کو صحت مند ا نہ ما حول کی فراہمی ہے ،خوش آئند بات ہے کہ راولپنڈی ضلع کا پازیٹو ر یٹ 4.5% ہے جو کہ گز شتہ ہفتے کے مقابلے میں کا فی کم ہو چکا ہے تاہم ہمیں احتیاط کا دامن اپنا تے ہو ئے اس کو صفر تک لا نا ہے، ضلع بھرمیں اب تک2363444افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 2323033عام شہر یوں جبکہ50411 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا،اجلاس میںبتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل34455مر یضوں میں سے31518ڈسچارج جبکہ1135اموات ہو ئی ہیں۔