ریسٹورنٹس کی بندش کیخلاف این سی اوسی کے دفتر کے باہراحتجاج کا اعلان 

Sep 14, 2021

اسلام آباد (نا مہ نگار)اسلام آباد ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ریسٹورنٹس کی بندش کیخلاف این سی اوسی کے دفتر کے  باہراحتجاج کا اعلان  کردیاگیا ۔فیصلہ  اسلام آباد ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ہو،ا  اجلاس میں ملک بھر میں ریسٹورنٹس انڈسٹری کی تیزی سے خراب ہوتی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈیڑھ سال سے ریسٹورنٹس کو بیجا اور غیر ضروری بندش کا سامنا ہے جس کی وجہ سے متعدد ریسٹورنٹس مستقل بند ہو گئے ہیں،  دنیا بھر میں ریسٹورنٹس سے کرونا پھیلنے کے حوالے سے ٹھوس تحقیق موجود نہیں ہے،  تمام کاروباری شعبے کرونا ایس او پیز کے ساتھ آسانی سے کاروبار کررہے ہیں،سمجھ سے بالاتر ہے کہ صرف ریسٹورنٹس کو ہی کیوں  ہفتہ اوراتوار بندش کا سامنا ہے،حکومت فیصلہ کرے کہ ریسٹورنٹس انڈسٹری کو مکمل بند کرنا ہے اور اسی لاکھ روزانہ اجرت کمانیوالوں کا گلا گھونٹنا ہے یا کرونا ایس او پیز کیساتھ اس انڈسٹری کوکھولنے کی اجازت دینی ہے،اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے بڑی بڑی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، سرکاری سطح پر بھی ہر طرح کی اجتماعی تقریبات کا اہتمام ہورہاہے، ہوائی جہازوں،ٹرینوں اور بسوں میں لوگ کچھا کھچ سفرکر رہے ہیں، اس سب کے باوجود صرف ریسٹورنٹس کو ہی بند کیا جاتا ہے اورایک خاندان کو ایک میز پر بیٹھ کر کھانیکی اجازت نہیں ہے، ریسٹورنٹ کو مزید بند کرنے کی   یہ ناانصافی مزید برداشت نہیں کی جائیگی۔، اگرایک ریسٹورنٹ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو صرف اسی ریسٹورنٹ کو ہی بند کرنا چاہئیے لیکن حکومت پوری انڈسٹری کو بند کر دیتی ہے، حکومت فوری طور پر ہماری شکایات کا ازالہ کریاور ریسٹورنٹس کو ہفتہ اوراتوار کو کھولنے کی اجازت دے، اعلامیے کے مطابق  ایسوسی ایشن نے  مطالبات میں کہاکہ ان ڈورریسٹورنٹس کو فوری طور پر ایس اوپیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے،  رات کو دس بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے،  اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ سنے تو18ستمبر بروز ہفتہ این سی او سی کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں