چاغی( آئی این پی ) سرحدی تحصیل ماشکیل میں ڈاکخانہ کی بندش کے حوالے سے اہلیاں ماشکیل کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،اہلیاں ماشکیل کی جانب سے تحصیل ماشکیل میں ڈاکخانہ بندش کی خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی نوجوان سیاسی و سماجی رہنما میر جیئند خان ریکی کی قیادت میں شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بازار مین چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر لیا شرکا سے نوجوان سیاسی و سماجی رہنما میر جیئند خان میر ظریف بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ بجلی اور ٹیلی فون کے بلز ڈاکخانہ میں جمع کرتے تھے لیکن اب گزشتہ کئی مہینوں سے تحصیل ماشکیل ڈاکخانہ بند ہے ڈاکخانہ کی بندش سے صارفین کو بلز جمع کروانے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ڈاکخانہ بندش کی باعث لوگوں کے بلز پر ہر مہینے ٹیکسسز بڑھ رہی ہے جو کہ علاقے کے غریب عوام کے پہنچ سے دور ہو گئی ہے لوگوں کے بجلی اور ٹیلی فون کے بلز پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے مقررین نے مزید کہا کہ آج کے اس احتجاجی ریلی کی توسط سے علاقے کے عوامی نمائندوں متعلقہ حکام اور اعلی حکام سے تحصیل ماشکیل ڈاکخانہ کی جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر ڈاکخانہ جلد بحال نہیں ہوا تو احتجاجی کا دائرہ وسیع کرینگے۔
چاغی ڈاکخانہ بندش کیخلاف اہل علاقہ کی احتجاجی ریلی
Sep 14, 2021