کوئٹہ( اے پی پی+ این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک کے بائیس کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق کے حصول اور گھمبیر سلگتے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی جدجہد کر رہی ہے نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہے انشاء اللہ نوجوانوں کی مددسے منتخب نمائندوں کو خواب غفلت سے بیدار کرکے پاکستان کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنائیں گے ۔بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہونے سے حقیقی تبدیلی آئیگی ۔ حکمرانوں کو بلوچستان کے نوجوانوں کا روزگاروتعلیم کاحق دینا ہوگا بدقسمتی سے حکمرانوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کو سننے والا کوئی نہیں جماعت اسلامی کے نوجوان معاشرے سے بے راہ روی ،فحاشی ومنشیات کے خاتمے کیلئے اپنا کردارا داکریں دینی وعصری تعلیم اورہنر سے لیس نوجوان معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرسکتا ہے ۔