گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) 15وفاقی وصوبائی محکمے گیپکو کروڑوںروپے کے نادہندہ نکلے ذرائع کے مطابق محکمہ واسا 5کروڑ82لاکھ'پولیس لائن 2کروڑ38لاکھ69ہزار'ڈسٹرکٹ 'سول کورٹس 'سرکاری رہائش گاہوں سمیت 92لاکھ سے زائد 'اکائونٹس آفس 2لاکھ22ہزار 'پی ٹی سی ایل 14لاکھ'23ہزار 'سوئی گیس 1لاکھ83ہزار 'پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ '6لاکھ سے زائد 'ڈی ایچ او آفس 21لاکھ23ہزار 'نادرا3لاکھ72ہزار 'ڈی آئی جی ہائوس 5لاکھ49ہزار'کمشنرہائوس 3لاکھ62ہزار 'ایس ایس پی ہائوس 1لاکھ18ہزار 'ایس پی ہائوس 2لاکھ33ہزار'پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ 3لاکھ49ہزار 'اینٹی کرپشن 2لاکھ15ہزارروپے کے نادھندہ ہیںجن کوادائیگی کیلئے متعدد بارحتمی نوٹسزجاری کیے جاچکے تاہم وصولیوںکاحصول ممکن نہیںہوپارہا ۔دوسری طرف شہری حلقوںنے گیپکوکی دوہری پالیسی پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عام صارف کاایک ماہ کابل قابل اداہوتو محکمہ اس کا میٹریوںاتارتا ہے جیسے ساری بجلی یہی میٹر صرف کررہا ہے انہوںنے ذمہ داران سے مطالبہ کیاکہ سرکاری محکموںسے وصولی یقینی بنائی جائے۔