حافظ آباد(+نمائندہ خصوصی+ نا مہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) گذشتہ روزشہر کے بجلی محلہ میں آوارہ کتوں نے محمد مطلوب نامی شخص اور ایک بچے کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔شہر بھر میںآوارہ کتوں کی بہتات شہریوںکے لئے وبال جال بن گئی ، میونسپل کارپوریشن نے کئی بار آورہ کتوں کو ارنے کی بلندبانگ دعوے کئے لیکن اسکے باوجود شہر بھر کی شاہرائوں اور گلی محلوںمیں آوارہ کتوںکی بھرمار دکھائی دے رہی ہے۔