گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایڈ یشنل کمشنر کوآرڈینیشن گوجرانوالہ افضال قمر وڑائچ نے کہا ہے کہ انسداد پو لیو کے سلسلہ میں تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس موذی مرض کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے والدین ‘ اساتذہ ‘ علماء ‘ میڈیا اور معاشرے کے سر کردہ افراد کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے والی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں بلکہ تمام کمسن بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جانے کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ پولیو وائرس کا ملک بھر سے مکمل صفایا کیا جاسکے- انہوں نے ان خیالات کا ا ظہار کمشنر آفس میں انسداد پولیو کی 20 ستمبر سے شروع ہونے والی ملک گیر مہم کے حوالہ سے اجلاس کے دوران کیا -جس میںورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر عامر احسان ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر الطاف ‘ ڈی او ایچ ڈاکٹر صو فیہ بلال‘ ڈاکٹر معیز اور دیگر متعلقہ افسروں نے شر کت کی ایڈ یشنل کمشنر کوارڈ نے بتایا حکومت اور تمام متعلقہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی سر توڑ کوششوں کی بدولت پولیو کے نئے کیسوں میں نمایاں کمی آئی اور ا س سال اب تک صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔ہمارے کم سن بچے اس وائرس سے ہونے والی معذوری سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو جائیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ میڈم سندس نے زور دیاکہ تمام ادارے قومی جذبے اور خلوص نیت سے اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار پوری ذمہ داری سے ادا کریں ۔
بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانا یقینی بنائیں: افضال قمر وڑائچ
Sep 14, 2021