کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک نے ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدراورخیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدرشبنم ظفرکو سندھ سے یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی کا ممبر نامزد کردیا ہے اور انکی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔یو بی جی رہنمائوں نے شبنم ظفر کو یو بی جی کورکمیٹی کا ممبربننے پر مبارکباددی۔
شبنم ظفر یو بی جی مرکزی کورکمیٹی کی ممبرنامزد
Sep 14, 2021