کراچی (اسپورٹس ڈیسک )یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں روس کے ڈینئل میدیدویو نے سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دیکر عالمی نمبر ایک کا سال کے تمام بڑے ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔گزشتہ دو گرینڈ سلم فائنل ہارنے والے ڈینئل میدیدویو نے یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔نواک جوکووچ اس سال ہونے والے تین بڑے ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور ومبلڈن جیت چکے ہیں اور وہ اپنے کیرئیر کا 21 واں ٹائٹل جیتنے کے لیے روسی کھلاڑی کے مدمقابل تھے۔اگر جوکووچ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت جاتے تو وہ دنیا کے چھٹے اور 1969 کے بعد ایک سال کے دوران ٹینس کے چاروں بڑے ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔
پولیس اوپن روسی اسٹار ڈینئل میدیدویو کے نام
Sep 14, 2021