دُبئی (پ ر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں عصر حاضر کی جدید سہولیات سے مزین رہائش گاہیں دینے کے ایک منصوبہ پر دستخط ہو گئے۔ جدید گھروں کی فراہمی کے سلسلہ میں دوبئی کے جنت گروپ اور پاکستان کے سٹار مارکیٹنگ کے درمیان پر ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ معاہدہ کے موقع پر جنت گروپ کی طرف سے جنت آفریدی چیف آرگنائزر ، صفات آفریدی سی ای او ملک تنویر ایم ڈی ، زاہد امین مارکیٹنگ ڈائریکٹر، سٹار مارکیٹنگ کی طرف سے واثق نعیم سی ای او، اخلاق احمد مینجنگ ڈائریکٹر، تصدق حسین ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور طارق آفریدی ڈائریکٹر انٹرنیشنل بزنس موجود تھے ۔جبکہ مقامی بزنس کمیونٹی ، عرب شیوخ میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔ معاہدہ سے قبل پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور لوگوں کے سوالوں کے جوابات دئیے گئے۔ اس موقع میاں منیر ہانس اور چودھری خالد حسین نے معاہدہ سائن ہونے پر جنت آفریدی اور واثق نعیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے منصوبہ اوورسیز پاکستانیز کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ جنت آفریدی اور اخلاق احمد نے شرکائے تقریب کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام رہائشی منصوبے اوورسیز پاکستانیز کی بنیادی ضرورتوں کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔