پنجاب کے عوام نے حکومتی جماعت کو آئینہ دکھا یا: رانا تنویر حسین

Sep 14, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی پارٹی نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیہ پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے اسی بیانیہ کی بنیاد پر نواز لیگ آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریگی، کنٹونمنٹ بورڈ کے نتائج نے گورنمنٹ کے سیاہ کارناموں کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے، پنجاب کے عوام نے حکومتی جماعت کو آئینہ دکھا یا ہے، عوام کا اعتماد حاصل ہونے کے دعوے کرنے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج سے سبق سیکھیں، عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک بار پھر نواز لیگ کو تاریخی کامیابی دلائی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر پی پی 137و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے کیا، اس موقع پر ارکان اسمبلی پیر سید اشرف رسول،میاں عبدالرئوف، ندیم گورایہ و دیگر موجود تھے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں جیت کی خوشی میں کارکنان میںمٹھائی تقسیم کی گئی۔

مزیدخبریں