ن لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کے پرچم کو بلند رکھا: راشد متین

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر اور ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ نوا ز لیگ کی جاری سیاسی و جمہوری جدوجہد حکمرانوں کو برداشت نہیں ہورہی ان کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں یہ عوام کے احتساب کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں قوم ان سے تین سالوں میں ذاتی تشہیر اور شاہانہ طرز حکومت پر اڑائی گئی پائی پائی وصول کریں گے، دوسروں کو چور چور کہنے والے کرپٹ حکمرانوں کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہے، اپنے ایک بیان میں ان رہنمائوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دوبارہ متحرک ہونے سے نام نہادوزیراعظم اوران کے لاڈے وزراء کے ہاتھ پاؤں پھول رہے ہیں پی ڈی ایم کی دوبارہ شروع ہونیوالی تحریک نتیجہ خیز ثابت ہوگی،مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پی ڈی ایم کو دوبارہ متحرک کر کے وزیراعظم کوپیغام دیدیاہے کہ وہ آمرانہ طرز حکومت کوکسی صورت قبول نہیں کرسکتے، (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوریت اورقانون کی بالادستی کے پرچم کوسربلندرکھااور کبھی عوامی حقوق سے دستبردارنہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...